

5 Logon Se Dosti Hargiz Na Karna
پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کریں امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میرے والد امام باقر رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے پانچ نصیحتیں کہ بیٹا پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کرنا۔
بلکہ اگر کہیں راستے میں چل رہے ہوں تو ان کے ساتھ مل کر بھی نہیں چلنا وہ اتنے خطرناک ہوتے ہیں میں نے پوچھا وہ کون ہے تو انہوں نے فرمایا نمبر ایک جھوٹے سے دوستی نہ کرنا میں نے پوچھا کیوں وہ فرمانے لگے اس لیے کہ وہ دور کو قریب دکھائے گا اور قریب کودور دکھائے گا اور تمہیں دھوکے میں رکھے گا۔
میں نے کہا دوسرا کون فرمانے لگے تم کسی بخیل سے دوستی نہ کرنا کنجوسی سے دوستی نہ کرنا میں نے کہا کیوں وہ فرمانے لگے وہ تمہیں اس وقت چھوڑ دے گا جب تمہیں اس کی بہت زیادہ ضرورت ہوگی وہ دھوکہ دیے جاۓ گا اس لئے اس سے بھی دوستی نہ کرنا۔
May You Also Like – Hazrat Muhammad (S.A.W.W.) 40 Anmol Baatein | Must Read
میں نے کہا اچھا تیسرا کون وہ فرمانے لگے فاسق سے یعنی جو اللہ کے حکموں کو توڑنے والا ہوں اس سے بھی دوستی نہ کرنا میں نے پوچھا کس لیے فرمایا اس لیے کہ وہ تمہیں ایک روٹی کے بدلے بیچ ڈالے گا بلکہ ایک روٹی سے بھی کم رقم میں بیچ دیں گا۔
میں نے پوچھا ایک روٹی کے بدلے بیچنے کی بات تو سمجھ میں آتی ہے ایک روٹی سے کم میں کیسے بچے گا فرمایا بیٹے ایک روٹی کی امید میں تمہارا سودا کردے گا اور تمہیں باؤں کا پتہ بھی نہیں چلنے دے گا یعنی فاسق بندے کا کیا اعتبار ہے جو خدا کے ساتھ وفادار نہیں وہ بندوں کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے۔
نمبر چاربیوقف سے دوستی نہ کرنا میں نے پوچھا کس لئے فرمایا اس لیے وہ تمہیں نفع پہنچانا چاہے گا اور نقصان پہنچا دے گا۔
میں نے پوچھا پانچوں کون فرمایا قطع رحمی کرنے والہ رشتے ناطے توڑنے والہ بےوفا انسان کے ساتھ دوستی نہ کرنا۔
May You Also Like – Be Namazi ki Saza in Urdu | Islamic Knowledge