Badshah or 99 Dirham | Urdu Moral Story

badsha-or-99-dirham.png

Badshah or 99 Dirham | Urdu Moral Story

بادشاہ وقت نے اپنے وزیر سے پوچھا یہ میرے نوکرمجھ سے زیادہ خوش کیسے رہتے ہیں جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں۔

وزیر نے کہا بادشاہ سلامت آپنے کسی خادم پر قانون نمبر ۹۹ کا استعمال کر کے دیکھئے بادشاہ نے وزیر سے پوچھا اچھا یہ قانون نمبر ۹۹ کیا ہوتا ہے۔

اس نے کہا بادشاہ سلامت ایک صراحی میں ۹۹ درہم ڈال کر صراحی  پر لکھیے اس میں تمہارے لیے ۱۰۰ درہم ہدیہ ہے رات کو کسی خادم کے گھر کے دروازے کے سامنے رکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر چھپ جائے اور پھر تماشہ دیکھ لیجئے۔

بادشاہ سلامت نے جیسے وزیر نے سمجھایا تھا ویسے کیا بادشاہ نے ایک صراحی میں ۹۹ درہم ڈالے اور اس پر لکھ دیا یہ سو درہم تمہارے لیے ہدیہ ہے۔

May You Also Like – Lucknow Bazar Ka Darzi | Islamic Stories | Urdu

بادشاہ نے ایک خادم کے دروازے پر رکھ دیا اور دروازہ کھٹکھٹایا اور چپ کر تماشہ دیکھنا شروع کر دیا اندر سے خادم نکلا صراحی اٹھائی اور گھر چلا گیا درہم گنے تو۹۹ نکلے جبکہ صراحی پر لکھا ہوا تھا کہ سو درہم۔

سوچا یقینا ایک درہم کہیں باہر گم ہوگیا ہے خادم اور اس کے گھر والے سب باہر نکلے اور درہم کی تلاش شروع کر دی۔

ان کی ساری رات اسی تلاش میں گزر گئی خادم کا غصہ دیکھنے کے قابل تھا کچھ رات صبر اور باقی کی رات بک بک اور چھوک چھوک میں گزار دی خادم نے اپنی بیوی بچوں کو سست بھی کہا کیونکہ وہ درہم تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

دوسرے دن یہ ملازم محل میں کام کرنے کے لئے گیا تو اس کا مزاج مقدال آنکھوں سے چکرآتے کام سے جنجھلاہٹ شکل پرافسودگی آیہ تھی بادشاہ سمجھ گیا کے ۹۹ کا قانون کیا ہوا کرتا ہے۔

لوگ ان ۹۹ نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی ہوتی ہے اور ساری زندگی اس ایک نعمت کے حصول میں سرگرداں رہا کر گزر دیتے ہیں جو انہیں ملی نہیں ہوتی۔

اور یہ والی  نعمت بھی اللہ کی کسی حکمت کی وجہ سے رکی ہوئی ہوتی ہے جسے عطا کر دینا اللہ کے لیے بڑا کام نہیں ہوا کرتا۔

میرے عزیزو لوگ اپنی ایک نعمت کے لیے سرگرداں رہ کر اپنے پاس موجود ۹۹ نعمتوں کے لذتوں سے محروم ہوتے ہیں اپنی ۹۹ نعمتوں پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا احسان مانیں اور ان سے مستفید ہوکر شکر ادا کیجئے۔

اللہ ہمیں اپنا شکر گزار بندہ بنا دے اللہ پاک ہم سب کو سے سمجھنے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

Previous article5 Logon Se Dosti Hargiz Na Karna | Must Read
Next articleEk Bagh Ki Kahani | Urdu Moral Story

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here