

Be Namazi ki Saza in Urdu | Islamic Knowledge
بے نمازی کا انجام پارہ نمبر 30 سورت الماعون آیت نمبر 5 اور 6 کا ترجمہ ہے اور ان نمازیوں کے لئے خرابی ہے جو اپنی نماز سے بھلے بیٹھے ہیں۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جہنم میں ویل نامی ایک خوفناک وادی ہے جس کی گرمی سے خود جہنم بھی پناہ مانگتا ہے اور یہ اس شحض کا ٹکانہ ہے جو نماز کو وقت گزار کر پڑتا ہے یعنی دیر سے پڑتا ہے۔
جو شخص نماز کے معاملے میں سستی کرے گا اللہ تعالی اسے پندرہ سزائیں دے گا ان میں سے چھ دنیا میں تین موت کے وقت تین قبر میں اورتین قبر سے نکلنے کے بعد ہوگی۔
دنیا کی چھ سزائیں اللہ تعالی اس کی عمر سے برکت ختم کر دے گا اس کے چہرے سے نیک لوگوں کی علامات مٹا دے گا اللہ تعالی اس کے کسی عمل کا اجروثواب نہیں دے گا اس کی کوئی دعا حق تعالی آسمان تک بلند نہ ہونے دے گا۔
دنیا کی مخلوق اس سے نفرت کرے گی نیک لوگوں کی دعا میں اس کا کوئی حصہ نہ ہوگا۔
موت کے وقت اللہ تعالی اس پریہ تین سزائیں مسلط کرے گا پہلی سزا یہ ہے کہ وہ ذلیل ہو کر مرے گا دوسری سزا کے بھوکا مرے گا تیسری سزا مرتے وقت اتنی سخت پیاس لگے گی کہ اگر سارے دریاؤں کا پانی بھی اسے پلا دیا جائے تو بھی اس کی پیاس نہیں بجھے گی۔
May You Also Like – Where is the grave of Hazrat Yousaf in Urdu
قبر میں اللہ تعالی اس پر تین سزائیں مسلط کرے گا اللہ تعالی اس پر اس کی قبر تنگ کر دے گا اور قبر اس طرح دبائیں گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی۔
قبرمیں اگ بڑھکا دی جائے گی جس کے انگاروں میں وہ دن رات الٹ پولٹ ہوتا رہے گا۔
اس پر ایک اژدھا مسلط کر دیا جاے گا جس کا نام سوجا الاکرہ ہے یعنی گنجا سانپ ہے اس کی آنکھیں اگ کی اور ناخن لوہے کے ہوں گے ہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت کے برابر ہوگی وہ گرج دار بجلی کی آواز میں کہے گا کہ میں سوجا الاکرہ ہوں۔
مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے کہ میں تجھے فجر کی نماز ضائع کرنے کے جرم میں صبح سے لے کر ظہر تک اور ظہر کی نماز قضا کرنے سے ظہر سے لے کر عصر تک اور عصرکی نماز قضا کرنے سے عصر سے لے کر مغرب تک اور مغرب کی نماز چھوڑنے پر مغرب سے لے کر عشاء تک اور عشاء کی نماز قضا کرنے پر عشاء سے لےکرصبح تک داستا رہو گا جب بھی وہ ضراب لگائے گا تو مردہ 70 ہاتھ زمین میں دھنس جائے گا تو اپنے ناخن زمین میں داخل کر کے اس کو نکالے گا اور یہ عذاب اس پر قیامت تک مسلط رہے گا۔
ہم عذاب قبر سے اللہ کی پناہ طلب کرتے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے یہ تین سزائیں دے گا اللہ تعالی اس پر ایک فرشتہ مسلط کرے گا جو اسے منہ کے بل گھسیٹتے ہوئے جہنم کی طرف لے جائے گا حساب کے وقت اللہ اس کی طرح ناراضگی والی نظر سے دیکھے گا جس سے اس کے چہرے کا گوشت چھرڑ جائے گا۔
اللہ تعالی اس سے حساب سختی سے لے گا جس سے زیادہ سخت طویل کوئی عذاب نہ ہوگا اور اللہ تعالی اس کو دوزخ میں لے جانے کا حکم صادر فرمائے گا اور جہنم بہت برا ٹھکانہ ہے اللہ پاک ہم سب کو سمجھنے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے.
May You Also Like – Hazrat Muhammad (S.A.W.W.) 40 Anmol Baatein | Must Read