Hazrat Ibrahim or Majoosi ka Waqia | Islamic Story
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عادت مبارکہ تھی کہ رات کا کھانا کبھی اکیلے نہیں کھاتے تھے کسی نہ کسی کو ضرور مدعو فرما کر کھانا نوش فرماتے تھے۔
ایک رات حسب عادت آپ کسی مہمان کا انتظار کر رہے تھے کہ کسی نے دروازے پر دستک دے دی آپ نے دروازہ کھولا تو دیکھا وہاں ایک ۸۰ سال کا بوڑھا تھا اس نے کہا کہ مجھے کچھ کھانے کو دے دو مجھے بے حد بھوک لگی ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خوش ہو کر فرمایا مرحبا مرحبا اس آدمی کے ہاتھ دولیں اس کے سامنے کھانا رکھا اور کہا بسم اللہ کیجئے وہ بوڑھا بولا میں بسم اللہ نہیں پڑھوں گا کیونکہ میں مجوسی ہوں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے غصے میں آکر کہاں کھڑے ہو جاؤ میں مجوسی کے ساتھ کھانا پسند نہیں کرتا۔
May You Also Like – Beautiful Moral Urdu Story | Adha Kambal
وہ بوڑھا چلا گیا ادھر پلک جھپکتے ہی حضرت جبرئیل علیہ السلام آئے اور بولے اللہ نے فرمایا ہے اے ابراہیم علیہ السلام منکر تو وہ میرا ہے میں نے تو ۸۰ سال میں کبھی بھی اس کا رزق نہیں روکا۔
۸۰ سال سے وہ میری نافرمانی کر رہا ہے مجھے نہیں مانتا مجھ پر ایمان نہیں لاتا لیکن اس کے باوجود ۸۰ سالوں میں میں نے ایک دن بھی اس کو بھوکا نہیں سولیا حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ سنتے ہی اس مجوسی کے پیچھے دوڑے تھوڑی دور گئے تھے تو وہ مل گیا آپ علیہ السلام نے فرمایا اے اللہ کے بندے مجھے معاف کر دو اور میرے ساتھ چل کر کھانا کھا لو۔
اپ کی وجہ سے اللہ مجھ سے سخت ناراض ہوگیا ہے مجوسی بولا کہ کون اللہ اپ علیہ السلام نے فرمایا وہ ذات جس نے ساری کائنات کو پیدا کیا ہے اللہ وہ ہے جس نے ہر شے کوتخلیک کیا اور خوبصورت شکل میں ڈالا اللہ وہ ہے جو تمام مخلوقات کو رزق دیتا ہے جس نے تجھے اور مجھے اب تک زندہ رکھا ہوا ہے۔
مجوسی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ بات سن کر رونے لگا اور بولا کیا کہنے ہے تیرے رب کے اے اللہ کے بندے تیرے رب کا تو اخلاق بہت اعلی اور عظیم ہے میں اتنے پیار کرنے والے عظیم رب پر ایمان لاتا ہوں چنانچہ اس نے کلمہ پڑھا اور اللہ پر ایمان لے آیا۔
عزیز دوستوں ہمیں نفرت گنہگار سے نہیں بلکہ اس کے گناہ سے کرنا چاہیے جو کوئی بھی انسان کسی گناہ میں مبتلا ہو ہمیں اس سے نفرت نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کے لیے ہدایت کی دعا کرنی چاہیے اللہ ہم سب کو سمجھنے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
May You Also Like – Ek Bagh Ki Kahani | Urdu Moral Story