
How Your Bad Habits Affect Your Health | Urdu
ہماری روزمرہ کی کچھ عادات ایسی ہیں جو صحت کو اس قدر خطرناک حد تک متاثر کر سکتی ہیں کہ ان سے مہلک امراض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہذا پرہیز علاج سے بہتر ہے۔
جیسے مشہور مقولے کے پیش نظر ہمیں ان تمام اعداد کو ترک کر دینا چاہیے جو ہمارے لئے خاموش قاتل کے مترادف ہے اور یہ عادات ہمارے اٹھنے بیٹھنے سے لے کر چلنے پھرنے کھانے پینے ہتہ کے ہر طرح کئی تعداد میں ہو سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر اگر ہم بیٹھے ہوئے غلط پوزیشن اختیار کرتے ہیں تو یہ عمل ہماری ہڈی اور اعصاب کو تھکا دیتا ہے جس کے بعد ہمارا پورا جسم تھکن محسوس کرے گا لہذا دوستوں لمبی مدت تک غلط زاویے سے بیٹھنا ہڈیوں کو کمزور کرنے لگتا ہے اور یوں ہم وقت سے قبل ہی جوڑوں کے درد کا شکار ہو سکتے ہیں۔
May You Also Like – Prophet Muhammad PBUH Predicted Online Shopping – Must Read
تحقیق کے مطابق جب لوگ چلنے کے دوران اپنے کندھوں اور کمر کو جھکا لیتے ہیں تو ان کے مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے لہذا اس طرح چلنے کے عادی افراد ذہنی طور پر مثبت تجربات کے بجائے منفی چیزوں کو زیادہ یاد رکھتے ہیں جو کہ ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے-
اس کے علاوہ دوستو ایک اور عادت جو ہمارے درمیان عام ہے وہ ہے ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنا ماہرین کے مطابق یہ عادت ہمارے اندر بلڈ پریشر کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے کیونکہ ٹانگوں میں خون کو کشش ثقل کے مخالف کام کرکے واپس دل کی جانب جانا ہوتا ہے جبکہ بیٹھنے کا یہ انداز اس عمل کے لیے مزاحمت پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی گردش مشکل ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جسم بلڈ پریشر بڑھا کر خون کو واپس دل تک پہنچ جاتا ہے۔
ممکن ہے آپ کو اس کے فوری اثرات کا احساس نہ ہو تاہم اگر آپ کے دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزرتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس پر توجہ دیں کہ آپ ٹانگوں کو کتنی دیر ایک دوسرے پر رکھتے ہیں اس کے علاوہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ عادت گردن اور کمر درد کا باعث بھی بنتی ہے۔
لہذا بہت دیر تک ٹانگ پر ٹانگ چڑھا رکھنے کے نتیجے میں ٹانگوں میں سوئیاں چبھنے یا سن ہو جانے کا علاج بھی ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس انداز سے ٹانگوں اور پیروں کے حساب اور شریانوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور پیر عارضی طور پر سن ہو جاتے ہیں۔
May You Also Like – What Happens Few Seconds Before You Die? | Urdu
ویسے تو یہ حالت ایک سے دو منٹ تک رہتی ہے مگر بار بار ایسا کرنے سے ٹانگوں کا سن ہونا اصحاب کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس کے بعد ہم جس عادت پر بات کریں گے وہ ہے مشروب کو اسٹرا کی مدد سے پینے کی عادت ہےاس عادت کو اپنانے والے کیوں خود کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں کسی بھی وجہ کے باوجود اسٹرا سے مشروبات پینے کا کوئی جواز نہیں بنتا.
لہٰذا جو حضرات اس طرح کے فیل کے عادی ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اس طرح سے پانی پینا آپ کے ہونٹوں کے آس پاس جھروریاں پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے اور آپ ہمیشہ اسٹرا سے مشروبات پینے کے عادی ہیں تو اس عادت کو فورا ترک کرنے کی کوشش کریں اور اس کی جگہ براہ راست گلاس سے ہی پیں۔
عادات میں سے ایک عادت یہ ہے سر کو ڈھانپ کر سونا یاد رکھیں کہ ہمارے دماغ کو صرف اس وقت آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوتی جب ہم جاگ رہے ہوتے ہیں بلکہ اس وقت بھی درکار ہوتی ہے جب ہمارا جسم سو رہا ہوتا ہے۔
اکثر لوگوں کو سر پر تکیہ رکھ کر یا پھر چادر یا کمبل سر تک اوڑنے کی عادت ہوتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس صورتحال میں جہاں جسم کو ملنے والی آکسیجن میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو دوسری جانب جسم میں داخل ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے.
May You Also Like – Where is the grave of Hazrat Yousaf in Urdu
سب سے خطرناک عادت جو نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں اور بالخصوص عورتوں میں بھی پائی جاتی ہے اور وہ ہے ناخن چبانے کی عادت یہ عادت آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے.
کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن چبانے سے چار بڑی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں نمبر1 مضر صحت بیکٹریا ناخنوں کے نیچے سالمونیلا نامی بیکٹریا پایا جاتا ہے ناخنوں کو چبانے کی صورت میں یہ بیکٹیریا آپ کے منہ میں جا سکتا ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں لگ سکتی ہیں.
نمبر2 ناخنوں کی سوزش ناخن چبانے سے ناخنوں میں سوزش پیدا ہوسکتی ہے
اور جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ساتھ ہی انگلیوں کے پورے بھی متاثر ہو سکتے ہیں.
نمبر3 دانتوں کے مسائل ناخن چبانے سے مضر صحت بیکٹریا کے منہ میں جانے سے آپ کے دانت بھی متاثر ہو سکتے ہیں اس عمل سے دو دانتوں کے درمیان خلا پیدا ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں دانتوں کی جڑیں متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے.
نمبر4 سرطان کے وائرس کا موجب ناخنوں کے نیچے سو اقسام کے وائرس ہوتے ہیں اور یہ وائرس کینسر جیسے موذی امراض کا سبب بنتے ہیں آپ پر لازم ہے کہ اس بیماری سے بچنا ہے۔
اگر آپ اپنی صحت کے متعلق اسی طرح کی مزید معلوماتی پوسٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں جا کر اپنی رائے ضرور دیں پوسٹ پسند انے کی صورت میں اسے زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں.
اپنا اور گرد و نواح کے تمام لوگوں کا بہت خیال رکھیے گا اللہ حافظ
May You Also Like – The Reality of Hazrat Adam foot in Urdu