Medical Benefits of Scorpion Poison in Urdu

scorpio-urdu

Medical Benefits of Scorpion Poison in Urdu

حشرات الارض میں سے کی حشرات ایسے ہیں جو ازل سے ہی انسانوں کے ساتھ دشمنی مول لیے ہوئے ہیں جن میں سانپ سرے فہرست ہے اور سانپ کے بعد اگر کوئی حشرات الارض سے دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

تو وہ ہے بچھو ان دونوں کے بارے میں ایک ضرب المثل مشہور ہے کہ   سانپ سولئے اور بچھو رولائے یعنی سانپ کے کاٹنے سے انسان پر غنودگی چھا جاتی ہے جبکہ بچھو کا ڈسا انسان رہ رہ کر درد سہتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بچھو کے دہشت سے جہاں برسات کے موسم کے آنے کی خوشی ادھوری رہ جاتی ہے وہی لوگ صحراؤں کی طرف رخ کرنے سے بھی ڈرتے ہیں۔

لیکن دوستو اب تک بیان کی گئی تمام باتیں اب قصہ ماضی بن چکی ہیں کہ انسان بچھو ناما جانوروں سے کبھی کتراتے تھے اب تو یہ حال ہے کہ بچھو کو حاصل کرنے کے لیے لوگ اس کی آمد کا انتظار کرتے ہیں بچھو کی افادیت کے پیش نظر اس زمین کا باسی اپنے خطرناک دشمن کو بھی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

May You Also Like – Why Fish Live in Water?

سائنس دانوں کے مطابق دنیا کا سب سے مہنگا زہر بچھو کی ایک خاص قسم آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے جسے جان لوا بھی بچھو کہتے ہیں کیونکہ اگر ایک بار کوئی ایسے بچھو کے زہر کا نشانہ بن گیا تو اسے بچانا نہایت مشکل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس بچھو کا زہر دنیا کا سب سے مہنگا ہے اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے اور یہ 30 سے 77 ملی میٹر تک لمبا ہوتا ہے عام طور پر یہ ہے شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کے ریگستان میں پایا جاتا ہے یہ بچھو اپنے قیمتی زہر کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس کے ایک لیٹر زہر کی قیمت تقریبا دس ملین ڈالر ہے۔

ایک گیلن تقریبا پانچ ارب 15 کروڑ روپے کا ہوتا ہے لہذا خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ اس بچھو کا زہر بہت ہی کارآمد ہے یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل گریٹزل کے مطابق اس زہر کا استعمال بہت سی طبی اور علاج میں کیا جا رہا ہے اس  زہر میں کچھ ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو درد کش ادویات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔

جبکہ ایک اور رپورٹ کے مطابق اس بچھو کا زہر کینسر والے خلیوں کو بڑھنے سے روکتا ہے کہ یہ زہر جسمانی اعضاء کی پیوند کاری میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے کئی بار جسم میں اعضاء کی پیوند کاری پر انسانی جسم انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیتا ہے ایسی صورتحال میں اس زہر میں تبدیلی کرکے بہت ہی معمولی مقدار میں جسم کے اندر داخل کیا جاتا ہے۔

جس کے بعد یہ سیدھا مدافعتی نظام پر عمل کرتا ہے اور مصنوعی اعضاء مسترد ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ یہ زہر ہڈیوں کی بیماریوں میں بھی بہت فائدہ مند ہے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں ہڈیاں کمزورہونے لگتی ہیں اور اس طرح کام نہیں کر پاتی جیسے ایک نوجوان کے جسم میں ہڈیاں کام کرتی ہیں۔

May You Also Like – Why Masjid Nabawi is closed at night?

لہذا اس زہر کو استعمال کرکے ہڈیوں کے کمزور ہونے کے عمل کو سست رفتار کیا جاسکتا ہے  سن 2011 میں کیوبا کے 71 سالہ شخص نے دعویٰ کیا کہ کوک سٹویو قسم کے کچھ بچھوں سے انہوں نے خود کو کاٹویا تھا جیسے ہی بچھو کا زہر اس کے جسم میں داخل ہوا اس کے سارے درد غائب ہوگئے۔

ان بچھوں کا زہر نکالنے کے لیے لیبارٹری میں انہیں پہلے کرنٹ دیا جاتا ہے جس کے بعد بچھو کا زہر ان کے ڈنگ میں آجاتا ہے جسے ایک بوتل میں محفوظ کر لیا جاتا ہے تاہم یہ عمل بہت ہی پیچیدہ ہے اور ایک وقت میں ایک بچھو کے ڈنک سے صرف ایک بوند زہر نکلتا ہے اس صورت میں ایک لیٹر نکالنے کے لئے تقریبا ایک ہزار سے زائد بچھوں درکار ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان بچھو کے ایک لیٹر زہر کی قیمت ایک سو دس کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ بچھوں کی کئی اقسام ہیں جن کے متعلق زبردست طبی فائدہ سامنے آئے ہیں جن میں ٹی بی کے مرض کا علاج بھی شامل ہے جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ بچھوں کا زہر حاصل کرنا کافی مشکل عمل ہے۔

اس کے علاوہ ان تمام تجربات سے ایک نئی بات بھی سامنے آئی ہے کہ میکسیکو میں پایا جانے والا ایک خاص قسم کا بچھو ڈپلو سنٹر ملیسی اپنے اندر اسے کیمیائی اجزاء رکھتا ہے جو مختلف اقسام کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

May You Also Like – Prophet Muhammad PBUH Predicted Online Shopping

کیونکہ بیکٹیریا کی تیس اقسام ہیں جس نے انسانوں کو پریشان کر رکھا ہے جو جلدی بیماریوں بخار سردی اور فلو جیسی کیفیات اور امراض پیدا کرتے ہیں جبکہ اس قیمتیں بچھوں کو حاصل کرکے انسانوں کو بیکٹیریا کے متعلق پریشانی سے بچایا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہماری آج کی اس پوسٹ کا اختتام ہوتا ہے   پوسٹ پسند آنے کی صورت میں اسے لائک کریں دوسروں کے ساتھ شیئر کریں اور کمنٹس کی صورت میں اپنی قیمتی رائے بھی دیا کریں۔

اپنا دوستوں اور گردونواح کے تمام لوگوں کا بہت خیال رکھیے گا اللہ حافظ۔

May You Also Like – What Happens Few Seconds Before You Die?

Previous articleWhat Happens Few Seconds Before You Die ? | Urdu
Next articleWhere is the grave of Hazrat Yousaf in Urdu

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here