Prophet Muhammad PBUH Predicted Online Shopping – Must Read

onlineshoping

Prophet Muhammad PBUH Predicted Online Shopping – Must Read

آج کا ترقی یافتہ انسان وقت کی قلت کا رونا رو کر سرپٹ دوڑرہا ہے اور یوں وہ تیزی سے ٹیکنالوجی کا محتاج ہوتا بھی نظر آتا ہے لحاظہ جہاں انسان نے نئی نئی یجادات اور دریافتوں سے اپنا قیمتی وقت بچانا شروع کیا ہے-
وہاں آسے کام منٹوں سیکنڈوں میں سرانجام دینے کی کوشش کی گئی جو پہلے کا انسان کافی وقت کے ضیاع کے بعد حاصل کرتا تھا۔
جی ہاں دوستو اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے کھچا کھچ بھرے بازار میں رش کے ہاتھوں مجبور لوگ اب گھر بیٹھے ہی پرسکون انداز میں شاپنگ کرنے لگے ہیں
یعنی سائنسی ترقی کی بدولت شاپنگ جو کہ جان جوکھوں کا کام تھا اور وہ لوگ جو مصروفیت کی وجہ سے اور شوپنگ کی دشواریوں سے بچنے کے لئے بازار جانا پسند نہیں کرتے تھے وہ اب اپنے گھر بیٹھے انٹرنیٹ پر اپنی مرضی اور پسند کی چیزیں بذریعہ آرڈر بآسانی منگوا لیتے ہیں۔
یہی وہ معاملہ ہے جس کے پیش نظر آج سے چودہ سو سال پہلے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل کی طرف سے عطا کردہ علم کی بدولت اپنی آنے والی امت کو اشارہ دے دیا تھا۔
صحیح حدیث میں روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک ظاہر نہیں ہوگی جب تک کہ کچھ خاص فتنے ظاہر نہ ہو جائیں کہ گناہوں کی کثرت عام ہوجائے گی اور بازار ایک دوسرے کے قریب ہوجائیں گے اتنے قریب کے گھروں تک داخل ہوجائیں گے اس حدیث مبارکہ کے بعد آج ہم دیکھ سکتے ہیں کہ آن لائن خریداری کا رجحان کس قدر تیزی سے رواج پکڑ رہا ہے۔
آن لائن شاپنگ کی شروعات پر بات کریں تو سب سے پہلے انیس سو اناسی میں مائیکل اینڈریچ نامی ایک شخص نے ٹیلی شاپنگ کا تصور پیش کیا تھا۔

جبکہ آن لائن شاپنگ کے حوالے سے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایشیا میں جنوبی کوریا وہ واحد ملک ہے جس میں آن لائن خریداری کی شرح سب سے زیادہ 59 فیصد ہے جنوبی ایشیا کے خطے کے 35 فیصد صارفین اپنی آمدنی کا گیارہ فیصد حصہ آن لائن خریداری پر خرچ کرتے ہیں۔

جبکہ دنیا بھر میں آن لائن خریداری کی شرح 27 فیصد ہے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے اورنوجوان خصوصی طور پر آن لائن خریداری کو ہی ترجیح دیتا ہے جس سے پاکستان میں آن لائن خریداری کا سالانہ حجم تین ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہماری آج کی معلوماتی پوسٹ ختم ہوتی ہے پوسٹ پسند آنے کی صورت میں اسے لائیک کریں اور فیس بک اور واٹس ایپ پر اپنے دوستوں   کے ساتھ ضرور شیئر کریں اللہ حافظ

Previous articleHistory of Bata Company In Urdu | Thomas George Bata Biography in Urdu
Next articleWhat Happens Few Seconds Before You Die ? | Urdu

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here