The History of Biryani in Urdu
بریانی کی دلچسپ کہانی
دوستوں بریانی ہم سب کے گھروں میں بنتی ہے اور شائد ہی کوئی ایسا ہوجس کو بریانی کھانا پسند نہ ہو کہتے ہے بریانی کو ایران میں ایجاد کیا گیا تھا بریانی لفظ ایک فارسی زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب فرائیڈ بفور کوکنگ ہوتا ہے۔
لیکن جو بریانی ہم آج کھاتے ہیں اس کو ہندوستان میں مغل دور میں بنایا گیا تھا یہ کہانی بتائی جاتی ہے کہ شاہ جہاں کی مشہور ملکہ ممتاز جس کی یاد میں شاہ جہاں نے تاج محل بنایا تھا ایک دفعہ اپنے فوجیوں سے ملنے گئی یہ فوجی بہت کمزور لگ رہے تھے۔
تب ہی ممتاز نے اپنے شاہی باورچی کو چاول کی ایک ایسی ڈش بنانے کا کہا جس سے فوجوں میں طاقت آئے اور اس کے باورچی نے بریانی بناء ڈالی جو ہم آج کل کھاتے ہیں مغل دور میں بریانی ایک روئیل ڈش تھی یعنی یہ شاہی پکوان تھا اور اس کو شہزادوں اور شہزادیوں کے لئے بنایا جاتا تھا اور یہیں سے بریانی پورے ہندوستان میں مشہور ہو گئی۔