آج کی اس پوسٹ میں ہم یہی مبارک موضوع ڈسکس کریں گے لہذا آپ سے گذارش ہے کہ پوسٹ کو آخر تک لازمی پڑھیں گا-
مسلمان کے لئے حرمین شریفین کی زیارت کے لئے گھر سے نکلنا ایک مقدس سفر کی حیثیت رکھتا ہے اور خاص طور پر حج کے موقع پر دنیا کے کونے کونے سے اہل ایمان مکۃ المکرمہ اور مسجد نبوی Masjid Nabawi صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور ادائیگی حج کے لیے آتے ہیں.
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کعبۃ اللہ کو شب و روز زائرین کے لیے کھولے رکھنے میں کیا حکمت پوشیدہ ہے اورمسجد نبوی Masjid Nabawi کواج سے دس سال پہلے تک رات کے ایک مخصوص وقت میں کیوں بند کر دیا جاتا تھا.
موضوع جہاد روایت کے مطابق ایک دفعہ جب دنیا کے مختلف کونوں سے چند علماء اکرام حرم شریف میں موجود کسی موضوع پر محو گفتگو تھے کے عربی نے ان سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ میں سے کوئی ازروئے قرآن کی وضاحت کر سکتا ہے.
کہ خانہ کعبہ زائرین کے لیے ہر وقت کیوں کھولا رکھا جاتا ہے جبکہ مسجد نبوی Masjid Nabawi صلی اللہ وعلیہ وسلم کو رات کے ایک مخصوص حصے میں ایک خاص وقت کے لئے بند کرنے کے پیچھے کون سے تاریخی عوامل اور حکمت پوشیدہ ہے جس پر ایک صاحب دل نے آیت الکرسی کی تلاوت شروع کردی جس میں ارشاد باری تعالی ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جو ہمیشہ قائم اور زندہ رہنے والا ہے اور جسے نہ تواونگھ آتی ہے اور نہ ہی نیند.
May You Also Like – History of Ertugrul Gazi | ارطغرل کون تھا ؟
اس کے بعد انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خانہ خدا ہے جس سے ملنے اور اس کے گھر کی زیارت کے لئے بندگان خدا پر وقت کی قید نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس خانہ خدا کو کسی بھی لمحے بند نہیں کیا جاسکتا جس کے بعد انہوں نے مسجد نبوی Masjid Nabawi صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ دیر کے لئے بند کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے فرمایا
کہ یہ سلسلہ عمر خلیفہ کے دور سے جاری ہے جب انہوں نے ایک خاندان کے کچھ لوگوں کو یہ فرض سونپا تھا کہ وہ پچھلی رات اور تہجد کی نماز سے قبل حرم نبوی Masjid Nabawi صلی اللہ علیہ وسلم کی صفائی کریں اور اس کام میں ایک خواجہ سرا بھی ان کے معاون ہوا کرتے تھے اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ اور خاص طور پر عہد بنو عباس میں اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی.
لیکن یہ خوش نصیب لوگ اج بھی اس مقدس فرض کو انجام دینے میں نہ صرف سعودی حکومت کی طرف سے پوری طرح با احتیار ہیں بلکہ ایک تسلسل سے انجام بھی دے رہے ہیں جب مسجد نبوی Masjid Nabawi صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کا منصب اللہ تعالی کی طرف سے ترک خلافت عثمانیہ کو ملا تو اس کے بعد انسان نیک مقدر میں سے ہر ایک کو آگاہ جی کا خطاب دے دیا گیا جوکہ دراصل ترکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں معزز اور قابل احترام.
حرم نبوی Masjid Nabawi صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ کے اوراق کو اگر پڑھا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان آغا صاحب جو کہ دراصل خواجہ سرا ہوتے تھے کی تعداد عام طور پرسات تک ہوتی اور یہ صاحبے صفا کے مقام پر دربار اقدس کی طرف رخ کرتے ہوئے ایک صاف کے انداز میں بیٹھا کرتے تھے جبکہ اس کے ساتھ ایک گوجرہ شریف بھی انہی کے استعمال میں رہتا.
جس کی چابی ان کے سربراہ ایک خواجہ سرا کے کمرے کے ساتھ لٹکی رہتی اور یہی وہ خوش نصیب لوگ تھے جن کو دربار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر تک رسائی حاصل تھی یہی خوش نصیب آج بھی روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی صفائی کا مقدس فریضہ سرانجام دیتے ہیں یہ معزز لوگ نماز عشاء کے ایک گھنٹے بعد لوگوں کو حرم نبوی Masjid Nabawi صلی اللہ علیہ وسلم خالی کرنے کا حکم دیتا ہے جس کے بعد تمام دروازے بند کر کے روضہ اطہر کی صفائی کی جاتی ہے اور پھر تہجد کی نماز کے وقت دوبارہ اسے کھول دیا جاتا ہے.
May You Also Like – Hazrat Ibrahim Story in Urdu | Hazrat Ismail Ki Qurbani Ka Waqia
لیکن بعد ازاں شاہ عبداللہ مرحوم کے دور میں اس طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کردی گئیں اور یہ حکم نامہ جاری کیا گیا کہ لوگوں کو رات کے وقت مسجد نبوی Masjid Nabawi کے اندر آنے سے محروم نہ رکھا جائے جس کے بعد آپ گزشتہ دس سالوں سے زائرین کیلئے باب الاسلام اور باب البقیع کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جاتا ہے جو کہ ریاض الجنت اور روضہ اطہر سے قریب ترین ہے جبکہ مسجد کے باقی حصوں کو صفائی اور غسل کے لئے بند کردیا جاتا ہے اور پھر اذان تہجد کے وقت دوبارہ کھول دیا جاتا ہے.
آپ یقیناً یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس وقت دنیا میں صرف چار خوش نصیب اسے ہیں جن کو روزہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Masjid Nabawi تک رسائی اور صفائی کا منصب حاصل ہے اگرچہ ان کی کل تعداد سات تھیں جن میں سے 3 اہم ترین شخصیات انتقال فرما چکے ہیں اور باقی چار حضرات بھی عمر کے اس مقام پر ہیں جہاں کسی بھی وقت اللہ تعالی کی طرف سے بھلاوے کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔
آخرمیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی دنیا بھر کے مسلمان بالخصوص جو اللہ تعالی کے گھر کی زیارت کی تڑپ رکھتے ہیں اور روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم Masjid Nabawi پر حاضری دینا چاہتے ہیں ان کو بار بار یہ شرف نصیب فرمائے آمین ثم آمین۔
ہماری آج کی اس پوسٹ کا اختتام ہوتا ہے کمنٹ میں آمین لکھیں اور آپ بھی اس دعا کا حصہ بنیں اور اس پوسٹ کو جتنا ہوسکے سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر کیجئے گا اپنا اپنے دوستوں اور تمام لوگوں کا بہت خیال رکھیے گا اللہ حافظ
May You Also Like – Why Fish Live in Water? Must Read – Hazrat Ali (R.A) Answer